معصوم شاگرد کا گلے میں استری کی تار ڈال کر قتل

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) راولپنڈی: تھانہ وارث خان کی حدود میں 13 سالہ معصوم عامر ولد محمد رمضان کو اس کے استادوں منیر اور تنویر نے گلے میں تار کا پھندہ لگا کر مار ڈالا۔ مرحوم بچے عامر کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں ملتان روانہ کر دیا میت کو غسل دیتے وقت انکشاف ہوا کہ بچے کو گلے میں پھندہ ڈال کر مارا گیا اس بات کا انکشاف مرحوم عامر کے لواحقین نے کیا۔ لواحقین عامر کی میت کو دوبارہ راولپنڈی لایا گیا ہے۔پولیس کو مظاہرے کی خبر ملنے پر روابط کر کے بچے کی میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جبکہ اطلاع کے بچے کی میت کو مارچری ڈی ایچ کیو میں شفٹ کر دیا گیا۔ بچے کے لواحقین نے پولیس کی تفتیش پر پورے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔