سی سی پی او لاہور کا رائیونڈ کے علاقہ میں فیکٹری ورکر رانا شوکت کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سی سی پی او لاہور کا رائیونڈ کے علاقہ میں فیکٹری ورکر رانا شوکت کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس رائیونڈ سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے رائیونڈ کے علاقہ میں شوکت علی نامی فیکٹری ورکر جو کہ قصور کے نواحی گا?ں کوٹ انوپ سنگھ مانانوالا کا رہا?شی تھا اس کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ دریں اثنا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے حقیقی بھا?ی رمضان  کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔